سردار سلیم حیدر 62

فیلڈ مارشل عاصم منیر اللہ کا انعام ہیں، وہ انتہائی ایماندار انسان ہیں،گورنر پنجاب

لندن (رپورٹنگ آن لائن)گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اللہ کا انعام ہیں، وہ انتہائی ایماندار انسان ہیں۔

تقریب سے خطاب میں گورنرپنجاب سردارسلیم خان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خواہش ہے کہ اپنے ملک کیلئے کچھ کرسکیں، مسلح افواج کے تینوں سربراہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔گورنرپنجاب نے کہا کہ جنگ جیتنے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا کہ ساری دنیا ہماری بات سن رہی ہے، ہمارے صدر اور وزیراعظم کو امریکی حکمرانوں کے ساتھ ناشتہ کرنے کیلئے پیسے دینے پڑتے تھے،

پہلی بار ہوا کہ امریکی صدر خود پاکستانی قیادت کو مدعو کررہے ہیں، پاکستان جنگ کی خواہش نہیں رکھتا، بھارت ہمیشہ جنگ مسلط کرتاہے۔گورنرپنجاب کا نے کہاکہ آصف زرداری نے حکومت سازی کے لیے پی ٹی آئی کو پیشکش کی تھی، پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی کے انکارکے بعد ن لیگ سے اتحادکرنا پڑا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ کے پی کو پنجاب اور سندھ میں عزت ملی، انہوں نے اس کا پاس نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں