کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے شاندار میزبانی کرکے ایران امریکہ کشیدگی کو برف پگھلانے کا کام کیا۔ ہمیں قوی امید ہے کہ بیچ کاراستہ نکلے گا۔ دنیا پاکستانی سفارت کاری کی معترف ہوگئی۔
فیلڈمارشل کا کردار دنیا میں ابھرا ہے۔ 21سے 24گھنٹے ہونے والے مذاکرات اب دوسرے دور میں نتیجہ خیز ہو سکتے ہیں جسکے لئے ضروری ہے کہ اسرائیل اور امریکہ اب غیر ذمہ دارانہ رویئے سے گریزکریں اور ایران بھی دنیا کے مفاد میں اور اپنے ملک کی بہتری کے لئے سنجیدہ رویہ رکھے۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں کو انشا اللہ کامیابی ملے گی اور مستقل جنگ بندی اور ایران پر عائد پابندیاں بھی ختم ہونگیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل لبنان پر شورش حملے عالمی امن اور مزاکراتی عمل کو سبوتاژر رہے ہیں۔اگر یہ کہا جائے کہ دنیا کے لئے اسرائیل دہشت گرد اور عالمی قوانین سے مبرا ہو چکا ہے تو بے جا نہ ہوگا۔
امن ہماری عملی کوشش ہے ثابت ہو چکا ہے اب اقوام عالم کے کردار ادا کرنے کی باری ہے۔ ہم پاکستان کو دنیا بھر میں ستائش کی نظر سے دیکھنے کو قابل تعریف اور قابل فخر سمجھتے ہیں اور معاہدے کو حتمی شکل میں دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان کے قیام کا مقصد ہی اسلامی دنیا کے لئے مشعل راہ ہے اور پاکستان ترقی کی تمام منازل طے کرے گا۔









