پشاور(رپورٹنگ آن لائن) گورنر خیبر فیصل کریم کنڈی کی ایران میں پاکستانیوں کے قتل پر تشویش اور نوشہرہ میں ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایران میں پاکستانیوں کے قتل پر تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ، گورنر کا کہنا تھا کہ ایران میں پاکستانیوں کا قتل قابل مذمت ہے.
بے گناہ مزدوروں کا قتل بہیمانہ اور سفاکانہ قدم ہے ،خیبرپختونخوا کے باسی ایران میں شہید مزدوروں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،یقین ہے کہ ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے گی ، گورنر نے نوشہرہ کے علاقے پبی میں ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی .
گورنر نے فائرنگ سے 3 ایکسائز اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ، گورنر کی شہداء کے درجات بلندی، پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا،،اْن کا کہنا تھا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔۔