فیصل واڈا

فیصل واڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی سینیٹ انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کر دی گئی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جھوٹے بیان حلفی پر فیصلے تک فیصل واڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے کیونکہ فیصل واڈا صادق اور امین نہیں رہے۔

مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ فیصل واڈا کی نااہلی کی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کی جائے کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کہہ چکی ہے کہ فیصل واڈا کا حلف نامہ جھوٹا ہے اور فیصل واڈا نہ الیکشن کمیشن اور نہ ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔