فیصل قریشی 138

فیصل قریشی عمر شریف سے متعلق غلط خبریں پھیلانے والوں پر برہم ہوگئے

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)معروف اداکار فیصل قریشی نے کامیڈی کِنگ عمر شریف کی وفات کے حوالے سے بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔گزشتہ چند روز سے عمر شریف کی وہیل چیئر پر بیٹھے تصویر سوشل میڈیا پر زیرگردش تھی، جسے دیکھنے کے بعد مداح ان کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا تھے۔گزشتہ روز عمر شریف کے حوالے سے کچھ پیجز نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کا انتقال ہوگیا ہے، اس بے بنیاد خبر کو دیکھ کو دیکھ کر فیصل قریشی سیخ پا ہوگئے اور ایک ویڈیو پیغام اور ٹوئٹ شیئر کیا۔

فیصل قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوام عمر شریف کے حوالے سے غلط خبریں پھیلانے سے گریز کریں، عمر شریف کی طبیعت بہت بہتر ہے اور ان کا علاج اب بھی جاری ہے ۔انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو ایسی خبریں شیئر کرنے والے پیجز کو فالو کرنے سے بھی خبردار کردیا۔ایک ٹوئٹ میں بھی فیصل قریشی نے واضح کیا تھا کہ عمر شریف کی طبیعت ناساز ہے ، وہ اسپتال میں ہیں لیکن وفات کی خبر بے بنیاد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں