طارق فضل چوہدری 71

فیصل آباد کی کیمیکل فیکٹری میں پیش آنے والے دالخراش سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی کیمیکل فیکٹری میں پیش آنے والے دالخراش سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔

جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کا یوں اچانک ہم سے بچھڑ جانا ناقابل بیان دکھ ہے، یہ حادثہ ہمیں ایک بار پھر یاد دلاتا ہے کہ ایک ایک مزدور ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورا ملک سوگوار ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کرے اور ان کے اہلخانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء کرے، زخمیوں کو جلد صحت یابی دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں