ٹماٹر 27

فیصل آباد میں سبزیاں کی قیمتیں آ سمان چھونے لگیں ٹماٹر 500روپے کلو ہو گیا

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں سبزیوں کی قیمتوں نے ایک بار پھر آسمان کو چھو لیا ہے، ٹماٹر 500 روپےکلو ہوگیا۔

فیصل آباد کی مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے لگیں، ٹماٹر جو چند روز قبل 300 روپے فی کلو میں دستیاب تھا اب 500 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔بند گوبھی 120 سے بڑھ کر 300،کھیرا 80 سے بڑھ کر 140 شلجم 150 سے بڑھ کر 300 میتھی 200 سے بڑھ کر 400، پھلیاں 200 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو ہوگئیں جب کہ مونگرے 80 روپے پاؤ سے بڑھ کر 120 روپے پاؤ کے حساب سے فروخت کیے جا رہے .

ہیںدکانداروں کا کہنا ہیکہ ایک مذہبی جماعت کے احتجاج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے باعث سبزیوں کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔شہریوں کا کہنا ہیکہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے، سبزیاں خریدنا بھی اب مشکل ہوتا جا رہا ہے۔شہری حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں