مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں امن و امان کا قیام اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں امن کمیٹی نے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات فیصل آباد میونسپل کارپوریشن کے مرکزی ہال میں امن کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے شہر میں پائیدار امن اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا اور کہا کہ فیصل آباد جیسے بڑے صنعتی اور تجارتی شہر میں امن و امان کا قیام نہایت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ امن ہی ترقی، سرمایہ کاری اور سماجی استحکام کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد امن کمیٹی نے مختلف حالات میں ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے کر شہر کو انتشار سے محفوظ رکھا۔انہوں نے کہا کہ ایسے امن سیمینارز معاشرے میں مثبت پیغام دیتے ہیں اور عوام کو یہ احساس دلاتے ہیں کہ اختلافات کے باوجود ہم سب ایک قوم ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ امن کا قیام صرف حکومت یا قانون نافذ کرنے والے اداروں تک محدود نہیں بلکہ ہر شہری، ہر طبقہ اور ہر مکتب فکر کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ایم پی اے طاہر جمیل نے اس موقع پر کہا کہ حکومت صوبے بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور تمام مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور برداشت کے بغیر پائیدار امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی امن کمیٹی، علمائے کرام اور سول سوسائٹی کے درمیان مضبوط رابطہ شہر کے امن کی ضمانت ہے اور اس تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
تقریب کے دوران ہر سال کی روایت کے مطابق ان افراد کو اعزازات، شیلڈز اور اسناد دی گئیں جنہوں نے سال بھر شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔مہمانان خصوصی نے ان خدمات کو سراہتے ہوئے اعزازات اپنے ہاتھوں سے تقسیم کیے۔سیمینار کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن و استحکام اور فیصل آباد کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
چیف آرگنائزر امن کمیٹی صوفی مختار نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن کمیٹی مستقبل میں بھی شہر میں بھائی چارے، رواداری اور امن کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔امن سیمینار میں امن کمیٹی کے ممبران، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
شرکاء نے شہر میں قیامِ امن کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔نہوں نے شہر میں پائیدار امن اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا اور کہا کہ فیصل آباد جیسے بڑے صنعتی اور تجارتی شہر میں امن و امان کا قیام نہایت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ امن ہی ترقی، سرمایہ کاری اور سماجی استحکام کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد امن کمیٹی نے مختلف حالات میں ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے کر شہر کو انتشار سے محفوظ رکھا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے امن سیمینارز معاشرے میں مثبت پیغام دیتے ہیں اور عوام کو یہ احساس دلاتے ہیں کہ اختلافات کے باوجود ہم سب ایک قوم ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ امن کا قیام صرف حکومت یا قانون نافذ کرنے والے اداروں تک محدود نہیں بلکہ ہر شہری، ہر طبقہ اور ہر مکتب فکر کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ایم پی اے طاہر جمیل نے اس موقع پر کہا کہ حکومت صوبے بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور تمام مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور برداشت کے بغیر پائیدار امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی امن کمیٹی، علمائے کرام اور سول سوسائٹی کے درمیان مضبوط رابطہ شہر کے امن کی ضمانت ہے اور اس تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔تقریب کے دوران ہر سال کی روایت کے مطابق ان افراد کو اعزازات، شیلڈز اور اسناد دی گئیں جنہوں نے سال بھر شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔مہمانان خصوصی نے ان خدمات کو سراہتے ہوئے اعزازات اپنے ہاتھوں سے تقسیم کیے۔
سیمینار کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن و استحکام اور فیصل آباد کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ چیف آرگنائزر امن کمیٹی صوفی مختار نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن کمیٹی مستقبل میں بھی شہر میں بھائی چارے، رواداری اور امن کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
امن سیمینار میں امن کمیٹی کے ممبران، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء نے شہر میں قیامِ امن کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔









