آٹے 76

فیصل آباد میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے

مکوآنہ ( رپورٹنگ آن لائن )فیصل آباد میں شہریوں کو ملنے والا ریلیف ختم، آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا 1ہزار 5 سو 44 روپے مہنگا کیا گیا جبکہ 10 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 7سو 72 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 2ہزار 8 سو 40 روپے کا ملے گا، جبکہ اس سے قبل عام صارفین کیلئے 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 2 چھیانوے روپے کا تھا۔اسی طرح عام صارفین کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 7 سو 72 روپے مہنگا ملے گا جس کی قیمت 1ہزار 4 سو 20 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر شہریو کا صبر بھی جواب دے گیا ، شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے آٹے کے 6 سو 50 روپے والا تھیلا 1 ہزار 4 سو 20 کا کردیاہے۔ ادھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں میں چینی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں