سبزیوں اور پھلوں 38

فیصل آباد شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہوسکا

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)فیصل آباد شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی نہ بنایا جا سکا جس کے باعث شہری مہنگے داموں اشیائے خوردونوش خریدنے پر مجبور ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کئی سبزیاں سرکاری نرخ نامے سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ آلو کی سرکاری قیمت 20 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم بازار میں یہ 40 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح پیاز کی سرکاری قیمت 50 روپے کے مقابلے میں 60 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہیٹماٹر کی سرکاری قیمت 60 روپے فی کلو ہے لیکن مارکیٹ میں اس کی قیمت 60 سے 80 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی ہے۔

کریلے سرکاری نرخ 160 روپے کے بجائے 190 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیںاسی طرح مٹر کی سرکاری قیمت 40 روپے فی کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں یہ 100 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 140 روپے ہے لیکن بازار میں اس کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیمزید برآں سبز مرچ سرکاری نرخ 130 روپے کے بجائے 160 روپے فی کلو جبکہ بند گوبھی سرکاری قیمت 50 روپے کے مقابلے میں 150 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہیپھلوں کی قیمتیں بھی سرکاری نرخ نامے سے 50 روپے تک زیادہ وصول کی جا رہی ہیں جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں