دہی 15

فیصل آباد رمضان میں دودھ اور دہی کی طلب میں نمایاں اضافہ

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی شہر بھر میں دودھ اور دہی کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مختلف علاقوں کی دکانوں پر خریدار دن بھر دودھ اور دہی خریدنے کے لیے آ رہے ہیں، جس کے باعث صبح اور شام کے اوقات میں دکانوں پر لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔مارکیٹ میں دودھ 210 روپے فی کلو اور دہی 250 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں شربت، لسی، دہی بڑے اور دیگر پکوانوں کی تیاری کے لیے دودھ اور دہی کا استعمال بڑھ جاتا ہے جس سے طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ رمضان کے دوران دودھ اور دہی کی قیمتوں کو کنٹرول کرے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف میسر آئے۔ دوسری جانب دکانداروں کا موقف ہے کہ وہ سرکاری نرخوں پر ہی دودھ اور دہی فروخت کر رہے ہیں اور طلب میں اضافے اور سپلائی پر دباؤ کے باعث قیمتیں برقرار رکھنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔انتظامیہ نے بھی اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ رمضان میں قیمتوں کے استحکام کے لیے مانیٹرنگ جاری رہے گی اور کسی قسم کے ناجائز اضافہ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں