مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)فیصل آباد بورڈ نے جماعت نہم میں داخلہ کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا،طلبا و طالبات بغیر لیٹ فیس 15 ستمبر تک داخلہ لے سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جماعت نہم میں داخلہ کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے،طلبا و طالبات بغیر لیٹ فیس 15 ستمبر تک داخلہ لے سکیں گے،
سرکاری اداروں کے طلبہ کی داخلہ فیس معاف ہے تاہم سرکاری اداروں کے طلبا سے پروسیسنگ فیس کے395 روپے وصول ہونگے۔مقررہ تاریخ کے بعد 500 روپے جرمانے پر 16 سے 30ستمبرتک داخلے ہونگے۔