نیوز رپورٹر۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد میں آج دوپہر کے وقت پراپرٹی ٹیکس کے انسپکٹر بابر سندھو و دیگر نے کام کے سلسلے میں آئے ہوئے سائل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں ایکسائز اہلکاروں نے دفتر کے مرکزی دروازے کو تاکے لگادیئے اور پولیس کی موجودگی میں سائلیںن کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔
انسپکٹر بابر سندھو کی طرف سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ متاثرہ افراد صحافت کی آڑ میں انہیں بلیک میل کرتے ہیں
ڈائریکٹر احمد سعید صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔