فیصل آباد ایکسائز آفس

فیصل آباد ایکسائز آفس،کمپنیوں کا لاگ ان اور ناجائز آمدن۔

تنویر سرور۔۔۔

فیصل آباد ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی موٹر برانچ میں کمپنیوں، بینکوں وغیرہ کے لاگ ان ناجائز آمدن کا ذریعہ بن چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایکسائز انسپکٹر امجد اقبال اور ایک خاتون انسپکٹر ایم آر اے عبدالستار اعوان کے ماتحت کمپنیوں وغیرہ سے پورٹل کے لئے لاگ ان بنانے کےعوض مبینہ طورپر 5 سے 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہیں۔اور رشوت نہ دینے والی کمپنی کے نمائندوں کو خواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

معلوم ہوا یے کہ ہر کمپنی یا بینک وغیرہ اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن یا تبدیلی ملکیت کے لئے نمائندہ مقرر کرتے ہیں جس کا بائیومیٹرک کمپنی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

تاہم مذکورہ ملازمین کمپنیوں کے نمائندوں سے رشوت طلب کرتے ہیں اور رشوت نہ دینے کی صورت نمائندوں کو ٹرخانے کا سلسلہ شروع کر دیا جاتا ہے۔

اور اس حوالے سے فیصل آباد موٹر برانچ لے انسپکٹر امجد اقبال اور ایک خاتون انسپکٹر کا نام سامنے آیا یے۔

اس سلسلے میں موقف جاننے کے لئے ایم آر اے عبدالستار اعوان سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا