فیصل آباد 194

فیصل آباد’ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ (I)سالانہ 2021ء کے نتائج کا اعلان کر دیاگیا

مکوآنہ(ر پورٹنگ آن لائن)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ (گیارہویں جماعت) سالانہ2021ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کی سادہ و پروقار تقریب چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین کی زیرصدارت منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ’ کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی ‘ ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر بابر ڈوگر’ پی آر او تیمور سہیل خان لودھی ‘ اسسٹنٹ کنٹرولر انٹر برانچ چوہدری محمد یوسف ‘ اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی محمد عارف سولگی ‘ ریسرچ انویسٹی گیٹر رانا ذوالفقار علی’ آفتاب احمد اور ساجد حسین نقوی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10بجے دن چیئرپرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین ‘سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ اور کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی نے مشترکہ طور پر بٹن دبا کر رزلٹ کو آن لائن کیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر بھی اَپ لوڈ ہو گیا۔

اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی نے بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ (گیارہویں جماعت) سالانہ 2021ء میں کل90776طلباء وطالبات شریک ہوئے گورنمنٹ آف پنجاب کی کوڈ 19 پالیسی کے مطابق90192طلباء وطالبات پاس ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب99.36 فیصد رہا اس موقع پر چیئرپرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین نے کہا کہ پی بی سی سی نے حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بچوں کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی پالیسی ترتیب دی تاکہ کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی ظلم یا زیادتی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں انہی بچوں نے کل کو اس ملک کی باگ ڈور سنبھالنا ہے یہی وجہ ہے کہ کوڈ 19کی وجہ سے حکومتی ہدایات کے مطابق طلباء وطالبات کے وسیع تر مفاداور ان کے شاندار مستقبل کے پیش نظر نتائج انتہائی احتیاط اور بھرپور توجہ ومحنت سے تیار کئے گئے ہیں تاکہ کسی بچے کی حق تلفی نہ ہو اور اسے اس کی محنت کا بھرپور ثمر ملے چیئرپرسن بورڈ نے مزید بتایا کہ امتحان میٹرک سالانہ 2021ء اور امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2021ء میں مارکس امپروو کا امتحان دینے والے طلباء وطالبات کو چیئرپرسن پی بی سی سی اور محکمہ ہایئر ایجوکیشن لاہور کی طر ف سے مارکس امپروو کرنے کا ایک اور موقع فراہم کیا گیا ہے.

ایسے بچے جنہوں نے گزشتہ سال مارکس امپروو کا امتحان دیا اور وہ اپنے رزلٹ سے مطمئن نہیں وہ بھی اب ہونے والے سپیشل امتحان میں اپنا مارکس امپروو کا داخلہ دوبارہ بھجوا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحان میں شریک جو بچے اپنے رزلٹ سے مطمئن نہ ہوں وہ رزلٹ آنے کے بعد 15 دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنا پیپر خود چیک کر کے تسلی کر سکتے ہیں یاد رہے کہ امتحان میٹرک کلاس نہم سالانہ 2021ء کے نتائج کا اعلان انشاء اللہ 9 نومبر 2021ء کو 10 بجے دن کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں