فیصل آبادموٹر برانچ میں فراڈ کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ

شہباز اکمل جندران۔۔۔

سپیشل جج ایف آئی اے فیصل آباد ظفر اقبال نے فیصل آبادموٹر برانچ میں مبینہ فراڈ کرنے والے ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانتیں منسوخ کردی ہیں۔

عدالت کے روبرو محکمے کی طرف سے ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد احمد سعید، ایم آر اے شیخ ارشد حمید اے ای ٹی او الطاف چیمہ و دیگر پیش ہوئے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد کے سائبر کرائم ونگ نے چند روز قبل کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کی موٹر برانچ میں مبینہ جعلسازوں ڈی ای او اویس امجد، ایم ٹی سی صابر سیال ،بلال ارشد،حافظ عمران، شفقت منیر اور شیخ عمر منیر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے ڈی ای او اویس امجد، بلال ارشداورحافظ عمران کو گرفتار کرلیا تھا۔

ایف آئی اے نے یہ کارروائی فیصل آباد موٹر برانچ کے اہلکاروں افتخار احمد پنسوتہ کی مدعیت میں کی۔

ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد احمد سعید اس کیس میں قطعا” دلچسپی ظاہر نہیں کررہے تھے اور عدالت میں حاضر ہونے کو بھی تیار نہ تھے۔تاہم حالات کی سنگینی کے ہیں نظر انہیں مجبورا” پہش ہونا اور محکمے کا دفاع کر اس پڑا۔

ادھر موٹر برانچ میں ہو نے والی جعلسازی کی اس قدر بڑی واردات ڈائیریکٹر کی کمزور سپروئین کا نتیجہ اور ان کی اہلیت پر سوالیہ نشان قرار دی جارہی ہے۔

زرائع کے مطابق گرفتار ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جے سی او ریحان سمیت دیگر ایم ٹی سیز اور ڈی ای اوز کے پاسورڈ چوری کئے اور Un-Fedڈیٹا کی آڑ میں سینکڑوں گاڑیوں کی بوگس فیڈنگ کی، ٹوکن ٹیکس کی جعلی اپڈیشن کی، بوگس سمارٹ کارڈ جاری کئے اور جعلی انٹریاں کیں۔