فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادنے28 مئی کوعام تعطیل کے باعث ملتوی ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان 2024 کے فزکس اور ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے پریکٹیکلزکے نئے شیڈول کا اعلان کردیاہے۔
کنٹرولر امتحانات ایجوکیشن بورڈفیصل آباد ڈاکٹر جعفر علی کے مطابق اب ہیلتھ اینڈفزیکل ایجوکیشن کا پریکٹیکل 11 جون اور فزکس کا ملتوی ہونے والاپریکٹیکل نئے شیڈول کے مطابق 11 جولائی 2024ءکوہوگا۔









