پٹرولیم مصنوعات 32

فیصل آباد،مہنگائی کا نیا طوفان اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیاجس سے مہنگائی کا بوجھ براہِ راست عوام، خصوصاً غریب طبقے پر پڑنے لگا ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق راشن کی قیمتیں پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں فیصل آباد میں گھی ساز کمپنیوں نے گھی کی قیمتوں میں فی کارٹن 200 روپے تک اضافہ کر دیا ہے،

جبکہ درجہ اول گھی اور آئل کی قیمت 590 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح سفید گوشت کی قیمت بھی بڑھ کر 600 روپے فی کلو سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ آٹے کا 5 کلوگرام پیکٹ 900 روپے سے بڑھ کر 930 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث درآمدی اشیا، خصوصا دالوں کی قیمتوں میں بھی مزید اضافے کا خدشہ ہے، جس سے مہنگائی کی لہر میں مزید شدت آ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں