مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)رمضان المبار ک میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگیا، برائلر مرغی کا گوشت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گی.
فی کلو گرام مرغی کا گوشت 777 روپے کاہوگیاجبکہ سرکاری ریٹ مرغی کا گوشت598روپے فی کلو،گائے کا گوشت800روپے بکرے کاگوشت 1600روپے فی کلو مقرر کیا گیا مگر شہر بھرمیں قیمتیں اس کے برعکس گائے کا گوشت 1000سے 1200روپے اور بکرے کا گوشت2000سے 2200روپے میں فروخت ہورہاہے، منا فع خوروں کے سامنے ضلعی انتظامیہ بے بس ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المباک کی آمد سے قبل ہی برائلر کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، مارکیٹ میں برائلرگوشت کی قیمت775 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ 900گرام کی قیمت 690روپی اورفی کلو777روپے میں فروخت ہورہاہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اپنے ہی جاری ریٹ پر 800روپے بیف اور1600روپے مٹن کی قیمتوں پر عملدرآمد کرنے میں مکمل طو پر ر ناکام ہی.
شہر بھرمیں بیف 1200روپے،مٹن 2200روپے کلو تک فروخت ہورہاہے، قصاب سرکاری ریٹ پر گوشت فروخت کرنے پر تیار نہیں ہیں, شہر یو ں کے لئے برائلر مرغی کے ساتھ گو شت کھا نا مشکل ہو گیا، بیکری اٹیمز سمیت دیگر کھا نے پینے کی اشیاء میں آئے روز اضافہ ہورہاہی سیب،انار،کیلا اوردیگرپھلوں کی قیمتوںمیں اضافہ جاری ہے اسی طرح آلو،بندگوبھی،شملہ مرچ، پالک،دیگر استعمال ہونے والی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے ان میں اضافہ شروع ہوگیا ہے .
سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے سے عوام کو مہنگائی کا دوہرا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے،مصنوعی مہنگائی کے سامنے پنجاب ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،منافع خوروں ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عمل نہیں کرتے اس طرح دودھ کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے شہر اور گردونواح میں دودھ فروشوں نے اپنے ہی ریٹ مقرر کررکھے ہیں جبکہ فیصل آباد کی انتظامیہ صاف ستھرا پنجاب اور تجاوزات کے خلاف مہم میں مصروف ہے۔