فیس بک

فیس بک نے ٹرمپ کی کورونا سے متعلق پوسٹ ہٹا دی

نیویارک (ر پورٹنگ آن لائن)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا سے متعلق پوسٹ ہٹادی۔امریکی میڈیا کے مطابق پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے فلو کوکورونا سے زیادہ خطرناک کہا تھا۔اس حوالے سے فیس بک کے ترجمان کا کہناتھا کہ امریکی صدر کی پوسٹ کورونا سے متعلق غلط معلومات دینے پر ہٹائی گئی، امریکی صدرکی پوسٹ سے کمپنی کے غلط معلومات دینے کے قوانین کی خلاف ورزی ہوئی۔

اس کے علاوہ ٹوئٹر نے بھی صدرٹرمپ کے کورونا سے متعلق ٹوئٹ کو غلط معلومات والے ٹوئٹس میں ڈال دیا۔سوشل میڈیا پر بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ ہر سال فلو کے باعث مر جاتے ہیں اور ویکسین ہونے کے باوجود کبھی کبھار فلو سے ایک لاکھ سے زیادہ اموات بھی ہو جاتی ہیں لیکن ایسی صورتحال میں کبھی ملک بند نہیں کیا گیا بلکہ لوگوں نے اس کے ساتھ رہنا سیکھا، جیسے کہ اب ہم کورونا کے ساتھ رہنا سیکھ رہے ہیں جو زیادہ تر آبادیوں میں فلو سے کم خطرناک رہا ہے۔