کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے بھی بالآخر ٹک ٹاک پر انٹری دے دی۔فیروز خان شروعات سے ہی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے خلاف ہیں اور وہ ہمیشہ اس ایپ کو نوجوان نسل کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیتے نظر آئے ہیں، اب انہوں نے خود بھی اس ایپ پر اپنا آفیشل اکائونٹ بنالیا ہے۔ فیروز خان نے اپنے نئے ٹک ٹاک اکاونٹ پر ابھی تک صرف ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں فیروز خان کو مستحق اور ضرورت مند افراد کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔فیروز خان اپنی نیکی سے ضرورت مند اور غربت سے تنگ افراد کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرتے نظر آرہے ہیں۔اداکار کی پہلی ٹک ٹاک پوسٹ کو اب تک 2لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔دوسری جانب صرف ایک دن میں فیروز خان کو ٹک ٹاک پر 88ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ اداکار نے اپنے اکائونٹ سے ابھی تک کسی کو فالو نہیں کیا۔