کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)اداکار فیروز خان اور اداکارہ ثنا جاوید ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔دونوں نجی ٹی وی کے نئے پراجیکٹ’ اے مشتِ خاک’ میں جلد سکرین پر نظر آئیں گے۔ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر اپنے اس نئے پراجیکٹ کی پہلی جھلک جاری کردی ہے، جس میں ثنا جاویدکو سفید رنگ کا لباس پہنے دیکھا جاسکتاہے۔
انہوں نے اپنے ڈرامے کا ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ پراجیکٹ ان کے دل کے بہت قریب ہے’۔دوسری جانب اداکار فیروز خان نے بھی اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنے اس نئے پراجیکٹ میں اپنے کردار سے مداحوں کو متعارف کروایا ہے۔