کراچی (رپورٹنگ آن لائن) رواں سال شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والے معروف اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے سلطان سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں میں بتایا جارہا ہے کہ فیروز خان اور علیزے سلطان نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا ہے۔دوسری جانب علیزے سلطان نے اپنا انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاید ان کی علیحدگی کی خبر سچی ہو تاہم فیروز خان اور اہلیہ کی جانب سے ابھی تک علیحدگی کی افواہوں کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ مارچ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے فیروز اور علیزے کی شادی کو 2 سال کا عرصہ گزر گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔








