جعفر بن یار
دوران سروس وفات پانے والے وارڈر کی بیوہ کی فریاد پر وزیرِ جیل خانہ جات کا فوری ایکشن۔
تین دن میں مرحوم وارڈر عبدالکریم کی بیوہ کو تمام محکمانہ بقایا جات جاری کر دیئے گئے۔
وارڈر عبدالکریم کی بیوہ کو انیس لاکھ کے بقایا جات ادا کیے جانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے،
جنوری 2020 میں وارڈر کی وفات کے بعد آئی جی آفس کی جانب سے چار لیٹر جاری کیے گئے.
حافظ آباد جیل انتظامیہ کی جانب سے غیر سنجیدہ رویے پر وزیرِ جیل خانہ کا سخت نوٹس۔
غفلت برتنے پر ہیڈ کلرک عبدالغفار اور سینیئر کلرک شکیل احمد کو معطل کر دیا گیا
آئندہ ایسے معاملات میں محکمانہ سست روی کے خاتمے کے لیے پالیسی تشکیل دے دی گئی ہے۔
فیاض الحسن چوہان متعلقہ جیل سپرنٹینڈنٹ، ہیڈ کلرک اور اسٹیبلشمنٹ کلرک ایک ہفتہ میں ایسے تمام کیسز تیار کریں گے۔
ایسے تمام زیر التواء کیسز حل کر کے سرٹیفیکیٹ آئی جی جیل خانہ آفس میں جمع کروائے جائیں۔
کسی کیس میں تاخیر کی صورت میں وجوہات کی رپورٹ 7 دن کے اندر جمع کروائی جائے گی۔
فیاض الحسن چوہان ایسے تمام کیسز میں دانستہ تاخیر پر متعلقہ جیل سپرنٹینڈنٹ ذمہ دار تصور کیا جائے گا۔ ملازمین کی مشکلات میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا.