لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہمارے فوجی جوانوں نے اسلامی تعلیمات اور جنیوا کنونشن کے مجوزہ قوانین کے تحت ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے واگزار کرایا۔
یہی پیشہ ورانہ وقار اور فرض شناسی پاک فوج کے جنرل سے جوان تک کا خاصہ ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک بار پھر میجر گورو آریا کو کرارا جواب دیا ہے۔ انہوں نے ابھی نندن کے طیارہ گرنے کے بعد پکڑے جانے، عوام سے دھلائی اور پاک فوج کی جانب سے بچائے جانے کی ویڈیو کے ساتھ ٹویٹ کردیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر جنرل سنی دیول کی طرح پتلونیں اتروانے کی دھمکیاں دینا آسان ہے۔ گھس کر مارنے کی باتیں کرنل سنجے دت اور بریگیڈیئر اکشے کمار صرف فلموں میں ہی کرسکتے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے اسلامی تعلیمات اور جنیوا کنونشن کے مجوزہ قوانین کے تحت ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے واگزار کرایا۔
یہی پیشہ ورانہ وقار اور فرض شناسی پاک فوج کے جنرل سے جوان تک کا خاصہ ہے۔ یہ ویڈیو دیکھ کر گورو آریا کو ہلکی ہلکی شرم محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کو سلامی بھی پیش کرنی چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کسی بھی وقت میدان جنگ میں بھارتی فوج کی پتلون اتارنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔







