فیاض الحسن چوہان 178

فیاض الحسن چوہان نے جنوبی پنجاب کی سوشل میڈیا کمیٹی تشکیل دے دی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے جنوبی پنجاب کی سوشل میڈیا کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی ریجنل سطح پر تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کی ذمہ داری ادا کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایک کنوینئر اور پانچ ڈپٹی کنوینئر مقرر کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کمیٹی کے کنوینئر نوشیروان اکبر نیازی ہوں گے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کنوینرز کاشف، دانش مبشر، جلال اور ندا چوہدری ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں