لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ فہیم اشرف کو جو بتایاگیا اس پر عمل کیا ،فہیم کو توازن اور شاٹس کھیلنے کیلئے وزن آگے منتقل کرنے پر کام کیا ہے۔ ایک انٹرویومیں محمد یوسف نے کہا کہ محنت کا کریڈٹ فہیم اشرف کو جاتا ہے ، ان کے توازن اور شاٹس کھیلنے کے لیے ٹائمنگ پر کام کیا گیا ہے۔بیٹنگ کوچ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر محمد یوسف نے کہا کہ فہیم اشرف کو جو بتایا گیا اس نے عمل کیا،فہیم کو توازن اور شاٹس کھیلنے کیلئے وزن آگے منتقل کرنے پر کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف بال پھینکنے سے قبل ہی شاٹس کھیلنے کیلئے آگے آجاتے تھے، شاٹس کھیلنے کیلئے ان کے پاس وقت نہیں رہتا تھا۔یوسف کے مطابق فہیم اشرف کی بیٹنگ میں بہتری سے ٹیم کو فائدہ ہو رہا ہے۔
