فہیم اشرف 167

فہیم اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت، آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق فہیم اشرف کا کراچی ہوٹل میں آمد پر کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق فہیم اشرف 5 روز آئیسولیشن اختیار کریں گے جبکہ اگر متبادل کی ضرورت ہوئی تو اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل فہیم اشرف انجری کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔پی سی بی کا کہنا تھا کہ فہیم ممکنہ طور پر آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں