فہد مصطفی

فہد مصطفی کو ترکی میں گزارے یاد گار لمحات یاد آگئے، تصاویر شیئر کردیں

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار فہد مصطفی نے ترکی میں گزارے یادگار لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ہے۔فہد مصطفی نے انسٹاگرام پر ترکی میں لی گئی اپنی چند دلکش اور یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ میں استنبول میں تھا۔

فہد مصطفی ان تصاویر میں مرون رنگ کی ہائی نیک شرٹ کے ساتھ خاکی کوٹ اور جینس پہنے تصویر کھچوانے کے لیے مختلف پوز دیتے نظر آرہے ہیں ۔اداکار کی ان تصاویر کو ان کے ساتھی اداکاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، اب تک اس پوسٹ کو 68 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔جبکہ تصاویرمداحوں کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔