لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکار و شو ہوسٹ فہد مصطفی نے اپنے گیم شو میں فیشن میں واپس آنے والی فرشی شلوار پہن کر سب کو حیران کر دیا۔
ان دنوں ٹرینڈ میں آنے والا لباس ”فرشی شلوار”ہے جو کسی کی نئی سوچ کا نتیجہ نہیں بلکہ دہائیوں قبل پاکستان میں سب سے زیادہ فیشن ایبل ڈریس تھا جس کو اب واپس لایا گیا ہے۔فرشی شلوار پاکستان کی ثقافت کا اہم حصہ ہے اور اسے عموما شادیوں اور دیگر خاص مواقع پر پہنا جاتا تھا۔
جہاں سوشل میڈیا پر جاتے ہی اب کوئی نہ کوئی سلیبریٹی اس ڈریس کو پہنی نظر آرہی ہے وہیں فہد مصطفی نے بھی اس ٹرینڈ میں انٹرسٹ ظاہر کیا تھا اور فینز کو متجسس کردیا تھا کہ آیا فہد مصطفی بھی یہ فیشن فالو کریں گے؟
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں فہد مصطفی اپنے گیم شو کے دوران شائستہ لودھی سے یہ پوچھتے نظر آئے کہ یہ فرشی شلوار کے کے آیا ہوا ہے کچھ، کیا ہے یہ، زارا بیان کیجیے۔