ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)معروف اداکار فہد مصطفی اور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے شانداز ڈانس اسٹیپس سے فلمی مداحوں کو حیران کردیا۔فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی نئی فلم قائداعظم زندہ باد کا گانا لوٹا رے ریلیز کردیا گیا ہے۔اس گانے کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، یہی نہیں بلکہ دونوں اداکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری اور ڈانس اسٹیپس کی بھی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔
اس گانے کو گلوکارہ آئمہ بیگ اور گلوکار اسرار شاہ نے اپنی سریلی آواز میں گایا ہے جبکہ اس کی موسیقی کو شانی ارشد نے ترتیب دیا ہے۔