رانا تنویر حسین

فوی طور پر سیلاب متاثرین کے بلوں پر ٹیکس معاف کیے جائیں گے، رانا تنویر حسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ فوی طور پر سیلاب متاثرین کے بلوں پر ٹیکس معاف کیے جائیں گے۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس ختم کرنے کیلئے کام کیا جارہا ہے، بجلی کے بلوں میں ریلیف وفاقی حکومت دے گی، لینڈ ریونیو صوبائی حکومت معاف کرے گی۔رانا تنویر نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے اضافی بلوں کا نوٹس لیں گے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں یہ وہ بل ہیں جو پہلے ہی پرنٹ ہو چکے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے جو ہوسکا کیا جائے گا، سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل ہوتے ہی کسان پیکج کا اعلان کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں ماہ کے وسط تک سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل کرلیا جائے گا، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں کے نقصانات کا ابتدائی ڈیٹا مرتب کرلیا گیا ہے، سیلاب میں ہر فصل کا ایک سے تین فیصد تک نقصان ہوچکا ہے۔انہوںنے کہاکہ سب سے زیادہ گوجرانوالہ ڈویڑن میں فصلوں کا 18 فیصد تک نقصان ہوچکا، سیلاب کے دوران دھان کی فصل کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔
٭٭٭٭٭