اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان کے سابق وزیرخارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے گذشتہ روز عمران خان کے منع کرنے کے باوجود ایک ضروری فون کال سننے سے متعلق وضاحت دی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے جب شاہ محمود قریشی سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کے منع کرنے کے باوجود آپ نے جو فون کال سنی وہ دھمکی تھی یا پیغام تو ان کا جواب تھا کہ وہ اس معاملے پر خاموشی اختیار کریں گے۔