فورجی سمارٹ فونز 148

فورجی سمارٹ فونز کی پہلی کھیپ ”مینوفیکچرڈ ان پاکستان”ٹیگ کیساتھ یو اے ای کوبرآمد

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سے فورجی سمارٹ فونز کے 5500 یونٹس کی پہلی کھیپ ”مینوفیکچرڈ ان پاکستان”ٹیگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے انووی ٹیلی کام پرائیویٹ لمیٹڈ کو 9 اپریل 2021 کو موبائل مینوفیکچرنگ کی اجازت جاری کی گئی تھی جس کے چار ماہ کے اندر کمپنی نے پاکستان میں بنائے گئے موبائل فون برآمد کرنا شروع کر دئیے ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کے بیان کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کے تحت انووی ٹیلی کام نے دیگر ممالک کے لئے سمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز کر دیا ہے۔

فورجی سمارٹ فونز کے 5500 یونٹس کی پہلی کھیپ ”مینوفیکچرڈ ان پاکستان”ٹیگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق ڈیوائس آئڈینٹٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم کے کامیاب نفاذ اور حکومتی پالیسیوں بشمول موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی بدولت پاکستان میں موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے لئے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں