خورشید شاہ

فوج کو حکومت گرانے کےلئے کہنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، خورشید شاہ

سکھر (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فوج کو حکومت گرانے کےلئے کہنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، موجودہ حکومت خود ہی اپنی کارکردگی دیکھانے میں ناکام ہو چکی ہے، عوام جلد ان کو باہر کردیں گے۔

پیر کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس ہیلی کاپٹر ہے تو وہ خوش ہیں، ان کا اپنا پیٹ بھرا ہوا ہے تو سمجھتے ہیں کہ دوسروں کا بھی بھرا ہوا ہے، لیکن حقیقت میں ملک میں عوام کے پاس نہ کوئی روزگار ہے اور نہ ہی کوئی دیگر سہولیات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی بڑھ رہی ہے، لوگ بھوکے مر رہے ہیں اور حکومت سب اچھا کا دعویٰ کر رہی ہے، حکومت عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہر جماعت اور اتحاد میں اخلافات ہوتے رہتے ہیں، پی ڈی ایم بھی ایک سیاسی اتحاد ہے، اس میں بھی اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو حکومت گرانے کے کہنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، حکومت خود ناکام ہو چکی ہے اور عوام انہیں جلد گرا دیں گے