اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ فوج میں سپاہی سے جرنیل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں،پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا دن لائن آف کنٹرول(ایل او سی)پر موجود جوانوں کے ساتھ گزارا جب کہ فوج کی باقی قیادت بھی اپنے ٹروپس کے ساتھ موجود رہی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ فوج میں سپاہی سے جرنیل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوج کی راتیں جاگتی ہیں تاکہ عوام رات کو سوسکیں ، ہمیں آپ پر فخر ہے ۔