لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹر حارث رئوف نے کہا ہے کہ فوج میں جانے کیلئے امتحان دیا لیکن منتخب نہیں ہوسکا۔پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حارث رؤف کو اپنی پسند وناپسند سے متعلق بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔شخصیت کو تین جملوں میں بیان کرنے سے متعلق حارث نے بتایا کہ وہ جھگڑالو، سادہ اور ایماندار ہیں جب کہ انہیں ٹیم میں ہیری کے نام سے پکارا جاتا ہے۔کرکٹر نے کہاکہ ان کیلئے یادگار لمحہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ تھا۔
کرکٹ کے علاوہ اپنے مشاغل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہوتی ہے کہ دوستوں کے ساتھ پاکستان کی شمالی علاقوں میں جاکر انجوائے کروں۔ایک سوال کے جواب میں حارث رؤف نے کہا کہ انہیں فوج بہت پسند تھی اسی لیے وہ آئی ایس ایس بی(انٹر سروس سلیکشن بورڈ) کا امتحان بھی دے چکے ہیں لیکن ان کا فوج میں سلیکشن نہ ہوسکا۔انہوںنے کہاکہ اداکارہ مایا علی اور اداکار حمزہ علی عباسی پسندیدہ اداکار ہیں۔