اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی قوم نے صدر اور نائب صدر کو امریکا کو متحدہ کرنے اور عالمی امن و استحکام کی بحالی کیلئے منتخب کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائت ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن اور کمالہ ہیرس کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ امریکی قوم نے صدر اور نائب صدر کو امریکا کو متحدہ کرنے اور عالمی امن و استحکام کی بحالی کیلئے منتخب کیا ہے۔