اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے دینہ میں لاہور کے نجی سکول کی ٹرپ کوسٹر کو پیش آنے والے حادثہ پر اظہار افسوس کیا ہے ، اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ معصوم بچوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ افسوسناک ہے،
حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ٹیچر اور طالبات کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، چوہدری فواد حسین نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی ،انہوں نے حادثہ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔