فواد چوہدری

فواد چوہدری کا بلوچستان زلزلے سے ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر پوری قوم افسردہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے متعلقہ حکام کو زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد اور زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ فواد چوہدری نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔