فواد چوہدری 154

فواد چوہدری نے سپریم کورٹ بار کو ن لیگ کی ذیلی تنظیم قرار دے دیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سپریم کورٹ بار کو نون لیگ کی ذیلی تنظیم قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جواب پڑھ کر لگتا ہے سپریم کورٹ بار باڈی مسلم نون لیگ کی Subsidiary ہے، وکلا تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقراررکھنا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وکلا تنظیموں کے اس کردار سے عام وکیل نالاں ہے اور لاہور بار کے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئی وہ وکلا کاردعمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں