شازیہ مری

فواد چودھری کو تجربہ صرف وفاداریاں تبدیل کرنے کا ہے ، شازیہ مری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ فواد چودھری کو تجربہ صرف وفاداریاں تبدیل کرنے کا ہے ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ فواد چودھری کو خود پتہ نہیں دو گھنٹے بعد کس پارٹی میں ہونگے ، گملے میں اگائی ہوئی پی ٹی آئی گملے میں ہی سڑ چکی ہے ، سندھ میں پی ٹی آئی کا مصنوعی وجود ہے ۔

انہوںنے کہاکہ جن کو سندھ کے عوام بار بار مسترد کرتے ہیں وہ پی ٹی آئی میں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی جیتے گی ۔