عینی طاہرہ 24

فنکاروں کے مسائل کے حل ، فلاح و بہبود کیلئے (ن) لیگ کے کلچر ونگ کو فعال کیا جائے ‘ عینی طاہرہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے مسلم لیگ (ن) کلچر ونگ کو مضبوط اور فعال بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنکاروں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے یہ انتہائی موثر پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے ۔

اپنے بیان میں عینی طاہرہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخار ی بہترین انداز میں کام کر رہی ہیں لیکن ان کی بے پناہ سرکاری مصروفیات کی وجہ سے فنکاروں کو ان تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔ میری تجویز ہے کہ اس کے لئے مسلم لیگ (ن) کلچر ونگ کو مضبوط اور فعال کیا جائے جس کے متحرک ہونے سے حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا ۔

انہوںنے کہا کہ فنکار پسا ہوا طبقہ ہے جس کے لئے پنجاب حکومت کو پہلے سے بڑھ کر اقدامات کرنا ہوں گے اور یہ مسلم لیگ (ن) کلچر ونگ کے فعال ہوئے بغیر ممکن نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مسز ملک نے مسلم لیگ (ن) کلچر ونگ کے لئے بہترین کام کیا ہے انہیں وزارت اطلاعات و ثقافت اور فنکاروں کے درمیان مضبوط اور بلا تعطل روابط کیلئے فوکل پرسن کے طور پر نامزد کیا جانا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں