جاوید آفریدی

فنون لطیفہ کے ذریعے صلاحیتوں کو اجاگر کر نیوالے منصوبوں کا حامی ہوں،جاوید آفریدی

اسلام آباد (رپورٹنگ آ ن لائن ) یو این ایچ سی آر پاکستان مہاجرین یوتھ کے سفیر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ میں ان منصوبوں کی حمایت کرتا ہوں جن سے نوجوانوں کو فنون لطیفہ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ مہاجرین آرٹ مقابلہ کے ساتھ یو این ایچ سی آر کے یوتھ کے آرٹ مقابلے کے پوزیشن ہولڈر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس پروگرام کے لیے تعاون کرنے والوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔