وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

فلیگ آپریشن کا سوچنے سے قبل بھارت فروری کا جواب یاد رکھے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر کوئی جارحیت کی گئی تو بھارت کیخلاف پاکستان کابچہ بچہ تیار ہے، بھارت فروری والے جواب کو یاد رکھے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کسانوں کے احتجاج نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، بھارتی کسانوں کے احتجاج کے باعث بھارت دبا ﺅمیں ہے اور دباﺅ میں وہ کچھ بھی کرسکتا ہے، اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے بھارت دنیا کی توجہ اپنے اندرونی حالات سے ہٹاناچاہتاہے، بھارت میں عالمی وبا کی صورت حال انتہائی خراب ہے،کرونا کی صورتحال بھارت کے ہاتھ سے چکی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس ساری صورت حال میں بھارت کی کوشش ہے کہ کوئی فالس فلیگ آپریشن کرے، بھارت کو واضح پیغام ہے کہ دوبارہ کوئی حماقت نہیں کرنا، اگر کوئی جارحیت کی گئی تو بھارت کیخلاف پاکستان کا بچہ بچہ تیار ہے، کسی بھی فلیگ آپریشن سے پہلے بھارت فروری والے جواب کو یاد رکھے، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانوں پر ظلم کررہا ہے، نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کرتے ہوئے ان کا استحصال کیاجارہاہے، بھارت کے ہاتھ سے مقبوضہ کشمیر نکل چکا ہے، بھارت کی حرکتوں سے خطے کا امن اور استحکام برباد ہو رہاہے۔

سکھوں کے بھارت بھر میں احتجاج کے بعد مودی حکومت شدید دباﺅ میں ہے، لداخ اور دو کلم میں ہزیمت اٹھانے کے بعد ہندوستان پر اندورنی و بیرونی دباﺅ مزید بڑھ گیا ہے، ساتھ ہی سکھوں کے بھارت بھر میں احتجاج کے بعد مودی حکومت شدید دباﺅ میں آگئی ہے، اسی لئے بھارت نے خالصتان تحریک روکنے کیلئے کی شر انگیزی کی تیاری شروع کردی ہیں، تاکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم ، عالمی میڈیا، اداروں کی تنقید سے بچا جاسکے۔