وزارت خارجہ 93

فلپائن کس چیز سے پریشان ہے اور کس چیز پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپوٹنگ آن لائن)
ترجمان نے کہا کہ فلپائن کی طرف سے بارہا اس کی تردید کی گئی ہےاور ہم نہیں جانتے کہ فلپائن کس چیز کے بارے میں فکر مند ہے اور وہ کس چیز کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ چین اور فلپائن کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کی پاسداری کرنے سے رن آئی ریف میں صورتحال کا استحکام نہ صرف مؤثر طریقے سے برقرار رہ سکتا ہے بلکہ چین اور فلپائن دونوں کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہوسکتا ہے.ا

نہوں نے مزید کہا کہ وعدوں کو توڑنے اور بار بار اکسانے سے صورتحال مزید خراب ہوگی اور اس کا نقصان بالآخر فلپائن کو ہی پہنچے گا۔ترجمان نے امید کا اظہار کیا کہ فلپائن کی جانب سے حقیقت کا سامنا کیا جائے گا اور عقلی فیصلے کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں