ماہی گیروں کی کشتی

فلپائنی سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی بحری جہاز سے ٹکرا گئی، 14 افراد لاپتہ

منیلا(رپورٹنگ آن لائن)فلپائن کے جنوب مغربی صوبہ غربی میندورو کے ساحل کے قریبی علاقے میں ماہی گیروں کی کشتی کارگو بحری جہاز سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد لاپتہ ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کوسٹ گارڈ کے ترجمان کموڈور ارمانڈو بلیلو نے بتایا کہ گزشتہ روز ماہی گیروں کی کشتی لبرٹی 5 صوبہ غربی میندورو کے جزیرہ میندورو کے ساحل کے قریب ہانگ کانگ کے کارگو بحری جہاز وینا ووڈ کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے باعث 14 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے جس پر فلپائن کوسٹ گارڈ نے ہانگ کانگ بحری جہاز کے کیپٹن کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کشتی کو کنارے پر پہنچایا

تاہم گزشتہ روز فلپائنی سمندر میں سرچ آپریشن کو مشکلات کے باعث ملتوی کر دیا گیا لیکن پیر کو طیارے اور بحری جہازوں کی مدد سے دوبارہ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ کشتی میں 12 فلپائنی اور 2 مسافر سوار تھے۔