ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)سنیل کو حال ہی میں نادانیاں میں دیکھا گیا تھا، جس میں ابراہیم علی خان اور خوشی کپور بھی تھے، اب وہ اگلی فلم کیسری ویر میں نظر آئیں گے، جس میں سورج پنچولی، وویک اوبرائے، اور اکانشا شرما کے ساتھ اداکاری کریں گے۔
پرنس دھیمان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 23 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔پائپ لائن میں ان کے پاس ویلکم ٹو دی جنگل بھی ہے، جس میں اکشے کمار، پریش راول، سنجے دت، لارا دتہ، روینہ ٹنڈن، دیشا پٹانی، جیکولین فرنینڈس، اور دیگر اہم کرداروں میں ہیں۔