لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ فلم ”چھپن چھپائی ”کے بعد احسن خان کیساتھ کسی دوسرے پراجیکٹ میں بھی کام کرنے کی خواہش تھی ،ہر دن گزرے ہوئے دن سے بہتر ہوتا ہے بشرطیکہ ہم گزرے ہوئے دن کی غلطیوں کا ازالہ کریں ۔ انہوںنے ایک انٹرویو میں کہا کہ احسن خان کے ساتھ دوسری فلم ”چکر” میں کام کررہی ہوں اور مجھے امید ہے کہ ‘ ‘ چھپن چھپائی ‘ ‘ کی طرح یہ فلم بھی کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی پراجیکٹ میں اکٹھے ہونے والے اچھے دوست بن جاتے ہیں اورایک دوسرے کی رہنمائی بھی کرتے ہیں ۔میںکچھ وقت نکال کر سنجیدگی کے ساتھ اپنی غلطیوں اورکوتاہیوں کے بارے میں سوچتی ہوں اورپھر ان کا ازلہ کرنے کی بھی کوشش کرتی ہوں۔
