لاہور (رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ مہوش حیات نے کہاکہ فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ بنانا ہمایوں سعید کا بہترین فیصلہ ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ہمایوں سعید کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ جب اداکار ہمایوں سعید نے انہیں فلم
’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ پیش کش کی تووہ انکار کئے بغیر رہ نی سکیں کیونکہ وہ جانتی تھیں فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گا‘‘
بنانے کے بعد اس فلم کو بنانا بہترین فیصلہ ہے اور اس فلم کی عکس بندی کے دوران انہیں اس فلم کا حصہ ہونے پر فخر محسوس ہوا۔
فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ میں ہمایوں سعید کے ساتھ اداکارہ مہوش حیات اور کبری خان جلوہ گرہوں گی۔









